ابنا: امریکی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں،2ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ فوجی اہلکار جنگ ،اس سے متعلق آپریشن اور دیگر واقعات میں مارے گئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ دنوں میں انجینئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 2سو78 ہوگئی ہے۔
.....
/169